یارکشائر میں سیکڑوں لڑکیاں زندگی بچانے والی کینسر ویکسین سے محروم

انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں لڑکیاں ایسی ہیں جو انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف زندگی بچانے والی ویکسین سے محروم رہ رہی ہیں، جو سروائیکل کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کےلیے دی جاتی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، یارکشائر کے تمام علاقوں میں ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہو چکی ہے، جس کے باعث ماہرین صحت خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ ویکسین عام طور پر اسکولوں میں دی جاتی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں مختلف وجوہات، بشمول وبائی امراض، والدین میں شعور کی کمی اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کے باعث کئی لڑکیاں اس سے محروم رہ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ HPV ویکسین نہ صرف سروائیکل کینسر بلکہ دیگر متعلقہ کینسرز سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ حصول صحت عامہ کےلیے ضروری ہے۔

حکام نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو یہ ویکسین ضرور دلوائیں تاکہ مستقبل میں مہلک بیماریوں سے بچا جا سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں