یوم ولادت رسولﷺ پر یتیم بچوں کی سرپرستی کا عزم کریں، وزیر تعلیم

لاہور: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہمارے رسول اکرم ﷺ بچوں سے بہت محبت رکھتے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنے کی تاکید کی۔ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں دیگر امور کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پورے کرنے کا بھی پیغام دیتا ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی کو تعلیم دینا سنت نبویﷺ ہے۔ میں سنت کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد کی جنگ لڑ رہا ہوں کیونکہ انسانوں کے حق تلفی کبھی معاف نہیں ہوتی۔ رانا سکندر حیات نے اسوہ حسنہ کی روشنی میں معاشرہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے بچوں سے بھی پیار کریں تو بہتر معاشرہ تشکیل پائے گا۔ یوم ولادت رسولﷺ کے روز غریب اور یتیم بچوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں