یونانی جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف سے باسی جزیرہ چھوڑنے پر مجبور

اینتھنز : دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح فیریوں اور ہوائی جہازوں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج یونان کی قومی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو دنوں کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دوگنا کیا جارہا ہے، فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی خدمات پیش کریں گے ۔
رپورٹس کے مطابق کل سے لے کر اب تک 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلوں کے خوف سے سینٹورینی میں ابھی جو لوگ موجود ہیں وہ محفوظ مقامات میں اپنی کاروں میں سونے پر مجبور ہیں ۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ 28 جنوری سے اب تک سینٹورینی میں مجموعی طورپر 555 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سینٹورینی میں سکول بند کر دیئے گئے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی ٹیمیں سینٹورینی پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں