یونیسف نے اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی سفیر مقرر کردیا

بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسف نے معروف اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی سفیر مقرر کردیا۔

اقوام متحدہ کا بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی سفیر مقرر ہوئی ہیں جس کا اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا۔

اداکارہ صبا قمر نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے اپنی مہم میں تیزی لائیں گی صبا قمر اس سے پہلے بچیوں کی کم عمری میں شادی کے خلاف قومی سطح پر بھرپور مہم چلاتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں