یوگنڈا: یوگنڈا میں ایک پُراسرار وائرس “ڈِنگا ڈِنگا” پھیلنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یوگنڈا کے ضلع بنڈی بوگیو میں تقریباً 300 افراد اس پُراسرار بیماری سے متاثر ہوئے ہیں، جسے مقامی طور پر “ڈِنگا ڈِنگا” کہا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بیماری زیادہ تر خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کرتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، جسم کا شدید لرزنا اور تھرتھراہٹ شامل ہیں۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر کییتا کرسٹوفر کے مطابق، “ڈِنگا ڈِنگا” کا علاج فی الحال اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا رہا ہے اور خوش قسمتی سے ابھی تک اس بیماری کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بیماری کے بارے میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ جڑی بوٹیوں سے اس کا علاج ممکن ہو، اس لیے ہم مخصوص طریقۂ علاج استعمال کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر کییتا نے مزید کہا کہ اس بیماری کے مریض عموماً ایک ہفتے کے اندر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔