1 ہزار گھروں میں گھسنے والا جاپانی شخص گرفتار

جاپان میں پولیس نے 1 ہزار سے زائد گھروں میں بغیر اجازت گھسنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار 37 سالہ شخص نے اپنی حرکت کے بارے میں عجیب و غریب انکشاف کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے شخص نے مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لیے 1 ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے کا اعتراف کیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کو پیر کو ایک گھر میں گھسنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کے گھروں میں گھسنا میرا مشغلہ ہے اور میں ایسا 1 ہزار سے زیادہ بار کر چکا ہوں۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں یہ سوچ کر پُرجوش ہوجاتا ہوں کہ کسی کو میرے بارے میں پتہ چلے گا یا نہیں اور اسی سے میرا کچھ تناؤ دور ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں