وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی میں 100 افراد کے ٹیسٹ ہوئے، 7 میں کورونا مثبت آیا ہے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کورونا پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں۔
صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا، دنیا بھر میں اب کورونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا اب موسمی فلو کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔