ایریزونا میں منعقد ایک فلم فیسٹیول کے ڈسپلے پر 1300 سے زائد فلموں کے پوسٹر کی نمائش نے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار نے لُک ڈائن اِن سنیما میں چینڈلر فلم فیسٹیول کی وال آف پوسٹر کا معائنی کیا اور اس کو دنیا کس سب سے بڑا پوسٹر کا مظاہرہ قرار دیا۔
سی آئی ایف ایف کے صدر اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر متیش پٹیل کا ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی آئی ایف ایف کے سالانہ نویں فیسٹیول کے انعقاد پر بہت خوش ہیں اور یہ جشن ان تمام فلموں اور فلمسازوں کے ساتھ منا رہے ہیں جنہوں نے ان برسوں میں متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمائش کے پیش کیا گیا ہر پوسٹر منفرد فلم اور فلمساز کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان تمام پوسٹرز کو ایک ساتھ لگا کر ان فلموں کو خراج دیا جا رہا ہے جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔
اس سے قبل بیک وقت 300 سے زائد پوسٹر آویزاں کر کے ریکارڈ بنایا گیا تھا۔