اسلام آباد: وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 23 ہزار 456 پاکستان شہری دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے، سعودی عرب میں 12 ہزار 156 افراد قید ہیں۔
سینیٹ میں جمع کروائے گئے وزارت خارجہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں 5 ہزار 292 پاکستانی شہری قید ہیں، یونان میں 811 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ قطر میں 338 شہری جیلوں میں قید ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ تمام مشنز اور ذیلی مشنز سے سابقہ 10 سالہ اعدادوشمار حاصل کرنے پر عمل پیرا ہے۔