24نومبر کواحتجاج کی کال کیوں دی گئی ؟فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ ہر روز کوئی نہ کوئی آخری کال آ جاتی ہے،ابھی 24نومبر کی کال آئی ہوئی ہے، 24نومبر والا معاملہ پانی کا بلبلا بننے جارہا ہے،24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی،24نومبر کے احتجاج کی تاریخ تبدیل ہو گئی تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کا پرانا ورکر رہ چکا ہوں، خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہتے ہوئے ان کی پارٹی فائدہ نہ اٹھائے اور نہ پیسے بنائے،بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے اب ان کے پاس کوئی نہیں بچا،غریبوں کو مروانے کیلئے یہ ملکر ڈرامہ کررہے ہیں ، احتجاج کرنا ہے تو آپ اپنے بچوں کو بھی لے آئیں،ان کاکہنا تھا کہ عموما ًایسا ہی ہوتا ہے لیڈر کے جیل میں ہونے سے لوگ سیاست کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں،آپ تجاویز دیں، مداخلت والی چیز قابل قبول نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی تو فلسطین میں ہو رہی ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ان کو نظر نہیں آ رہی، فلسطین میں ان کو ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ان کو نظر نہیں آ رہی،عافیہ صدیقی کیس میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی آپ کو نظر نہیں آ رہی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے بات نہیں کررہا،ملک میں بھی دہشتگردی کا بھی سلسلہ چل رہا ہے،ہم کانگریس کا خط بھی دیکھ رہے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مداخلت تھی، اب میں بانی پی ٹی آئی کی بات ضرور مانوں گا کہ رجیم چینج کیلئے مداخلت تھی،انہوں نے کہاکہ میں ان میں سے نہیں ہوں جو ٹرمپ کے بارے میں بیانات دیں اور پھر ڈیلیٹ کردیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا میں سپورٹر ہوں،ٹرمپ کو گولی لگی، میں بھی الزام لگا دیتا ہوں کہ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہوئی،ٹرمپ اپنے ملک کیلئے اچھے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ پر امریکا میں حملہ ہوا وہ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی، میں اس پر آپ پر الزام لگا دیتا ہوں،لیکن غلامی اور مداخلت ہمارے ملک میں نہیں ہو سکتی، کانگریس کے لوگ انسانی حقوق کے چیمپئن بنے بیٹھے ہیں،ان کو سب سے پہلے اپنی پالیسی کلیئر کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہیں موجود نہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، کفن نہیں ، یہ سب پیروں میں پڑے ہوئے ہیں،ہمیں مداخلت برداشت تھی اور نہ ہے، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے بچے پیسے کما رہے ہیں،یہ بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں،26ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہوئی، ضرورت ہوئی تو مزید بھی ہوجائے گی، اسمبلیوں کو آگے بڑھ کر ان مداخلتوں کو روکنا پڑے گا۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی آخری کال ہے، 24نومبر کو کال کیوں دی گئی ہے؟24کی تاریخ کیوں رکھی گئی یہ دیکھنے کی ضرورت ہے،25نومبر کو بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونی ہے، اس لئے 24 نومبر کے احتجاج کی کال دی گئی ہے،کسی کو اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات پر مداخلت کرے، یہ ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں کھڑا ہے،ان کاکہناتھا کہ مچھ جیل کو نابھولیں، ہاؤس اریسٹ کو نابھولیں،پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی نیچے گر چکی،یہ بانی پی ٹی آئی کی تکلیفیں بڑھا رہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ گنڈاپور کس کا پیغام لے کر گئے ہیں،کوئی ایم پی اے پچاس لوگ بھی نہیں لا سکے گا، یہ سب پیروں میں پڑے ہیں، ابھی بھی ڈائیلاگ بازی ہو رہی ہے، کم عقل حکومت کنٹینر لگا کر انہیں کامیاب کررہی ہے،بی بی شہید ہو گئیں، نوازشریف ہٹا دیا گیا، اس وقت ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،پانچ سے 7ہزار لوگ مشینری لا کر وفاق پر چڑھائی کی بات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں