24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 74 مریض سامنے آگئے

ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں سال اب تک 7334 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65، لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں