اپنی چھت۔۔۔ اپنا گھر پروگرام، آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں:وزیراعلی پنجاب

اپنی چھت۔۔۔ اپنا گھر پروگرام کے لیے تمام اضلاع میں قرعہ اندازی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں قرعہ اندازی کرکے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں .جس کی قسط بہت کم رکھی گئی ہے۔مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15لاکھ قرضہ کی 14ہزار ماہانہ قسط ہو گی . 7سال میں اقساط ادا کرنی ہیں اور اس میں کوئی سود نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں. قسط کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اسے آسانی کیساتھ واپس لوٹا سکے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے قرض فراہم کیا جائے گا. قرعہ اندازی کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا گیا ہے. آج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کا خواب پورا ہو گیا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 30دن میں اسکیم پر عمل کرنا چھوٹی بات نہیں ہے . قرعہ اندازی میں کامیاب افرا د کو 15ستمبر کو قرض مل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں