ماہرین کی جانب سے 30 روز تک چینی استعمال نہ کرنے سے جسم پر ہونے والے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ چینی کو ایک ماہ تک نہ کھانے سے آپ کو بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دیگر متعلقہ بیماریوں کا خطرہ تقریباً ختم ہوسکتا ہے، اسی طرح چینی کے استعمال کو ترک کرنا میٹھے کھانوں پر مبنی کیلوریز کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور وزن کم کرنے اور مُٹاپے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ چینی ترک کرنے کے بہت سے فوائد میں سے دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی سے بچا جاسکتا ہیں جبکہ چینی کو ترک کرنے سے چینی کی زیادہ مقدار سے منسلک اضطراب اور ڈپریشن کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔