میلبرن: تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میلبرن ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی بیٹرز نہ چل سکے تاہم باؤلرز نے اچھا کھیل پیش کیا۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پاکستانی باؤلرز کے سامنے دیوار بن گئے۔ اور ٹیم کو سہارا دیا۔ وہ 32 رنز کے ساتھ ناٹآؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہو گئی۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جوش انگلس 49 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہو گئی، صائم ایوب ایک رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا۔
سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 40 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گر گئی۔ میتھیو شارٹ ایک رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ جبکہ دوسری وکٹ 28 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ جب جیک فریزر 16 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
113 رنز پر آسٹریلیا کا تیسرا کھلاڑی اسٹیو اسمتھ 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ 139 رنز پر چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ جس کے یکے بعد دیگر مزید 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور لگاتار 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 155 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حسنین نے ساتویں کھلاڑی ایرون ہارڈی کو آؤٹ کر دیا۔ ایرون ہارڈی 10 رنز ہی بنا سکے۔
امیچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا بے تابی سے انتظار ہے، اآسٹریلیا کے خلاف سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین تیاری ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔