امریکا میں آئڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 2024 میں 52 ہفتوں میں 52 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازت حاصل کیے ہیں۔
ڈیوڈ، جنہوں نے 2021 میں ہر ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، نے کہا کہ اس نے 2024 میں بھی اسی کامیابی کو دہرایا اور ساتھ ہی ساتھ سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ہدف کو بھی کامیابی سے حاصل کیا۔
شہری نے ریکارڈز کا آغاز 30 سیکنڈز میں سر پر شیونگ فوم میں پکڑی گئی سب سے زیادہ پنگ پونگ گیندوں کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2024 کا سب سے تکلیف دہ ریکارڈ اسٹرا کے ذریعے ایک لیٹر لیموں کا رس پینے کا تھا جو کہ 13 سیکنڈ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ فاصلے تک پلے کارڈ اُڑانا، 33 فٹ اور 4.78 انچ، سب سے زیادہ غیر متوقع چیلنج تھا جبکہ سب سے زیادہ اطمینان بخش ریکارڈ تین گیندوں کے ساتھ ایک منٹ میں سب سے زیادہ کرتب بازی کا تھا۔