7 حکومتی ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا، نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے، وثوق سے کہتا ہوں کہ جب یہ بل لائیں گے تو 7 حکومتی ایم این اے انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وہ ممبران کہتے ہیں کہ وہ ضمیر کے مطابق ووٹ نہیں دیں گے، ان حکومتی ممبران نے کہا ہے کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹو کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں