9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک شرپسندوں کے حوصلے بڑھتے رہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک ایسے عناصر کے حوصلے بڑھتے رہیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‏آج سانحہ 9مئی کے 25ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں ، ہونا تو چاہئے تھا امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا جس سے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا یا گیا ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ا ن کے گریبان تک پہنچے ہیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے قانون جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں