لیموں کا اچار

اجزاء:

لیموں: 1 کلو

نمک: 250 گرام

ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

کلونجی: 1 چائے کا چمچ

سرسوں کا تیل: 1 کپ

ترکیب:

1. لیموں کو دھو کر خشک کریں اور دو حصوں میں کاٹ لیں۔

2. نمک اور ہلدی لگا کر ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھیں۔

3. سرسوں کے تیل کو گرم کریں، ٹھنڈا کرکے اچار میں ڈالیں۔

4. لال مرچ پاؤڈر اور کلونجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں