آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ نے 87 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

1937ء میں ایم سی جی میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی آئے ہیں۔

1937ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کا یہ ریکارڈ قائم ہوا تھا، آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔

بورڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 87 ہزار 242 تماشائی آئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں