اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ،ترک کمپنی نے بڈ جمع کرادی

کراچی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترک کمپنی نے بڈ جمع کرادی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بولی کی تقریب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوئی، تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق الرحمان نے کی، سیکرٹری ایوی ایشن احسن علی منگی سمیت اعلیٰ حکام تقریب میں موجود تھے ۔
سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ بولی کیلئے کم سے کم آفر ریفرنس پرائس کا 56 فیصد رکھا گیا ہے، ترکش کمپنی ٹی ای آرجی کنسورشیم نے 47.25 فیصد بولی جمع کرائی۔
ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق الرحمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بولیاں طلب کی تھیں، مقررہ وقت میں ٹی ای آر جی کنسورشیم نے بولی جمع کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں