دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیئے

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے ایڈن مرکرام محض 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔

ایڈن مرکرام کے بعد ویان مڈلر5 جبکہ ٹرسٹن سٹبز صفر پر آوٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد کپتان ٹمبا باووما نے میدان سنبھالا اور ریان ریکلٹن کا خوب ساتھ نبھایا ۔

کپتان ٹمبا باووما 106 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ ریا ن ریکلٹن 176 جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کل کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں