چین میں پھیلنے والی وباء پر پاکستان نے نظریں رکھنا شروع کر دیں

قومی ادارۂ صحت کے حکام کے مطابق چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کٹس دستیاب ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایچ ایم پی وی کا کوئی سیمپل ٹیسٹ کے لیے نہیں آیا، بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ پاکستان آنے والے ہر بیمار اور مشتبہ شخص کا سیمپل وفاقی و صوبائی لیبز بھیجتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی ادارۂ صحت اسلام آباد چینی وباء کے مسئلے کو این سی او سی میں زیرِ بحث لائے گا، قومی ادارۂ صحت میں این سی او سی کا اجلاس منگل کو متوقع ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی وائرس کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری بھی جاری نہیں کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین میں کورونا کے 5 سال بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV) ہے جو لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں