سرفراز احمد کا پی ایس ایل میں مستقبل کیا ہوگا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد تمام آپشن پر غور شروع کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی،برانڈ ایمبیسڈر یا مینجمنٹ میں اہم ترین ذمہ داریاں دینے کی پر غور کیا جارہاہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ڈارفٹنگ کے دوران سرفراز احمد کو پک کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہے ۔

ٹیم مینجمنٹ کی خواہش سرفراز احمد کی رضا مندی سے مشروط ہے ، سرفراز احمد نے تاحال اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ، گلیڈی ایٹرز منجمنٹ سرفراز احمد کے جواب کی منتظر ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہناتھا کہ سرفراز احمد ہمارے کھلاڑی ہیں اور ہمارے ہی رہیں گے ، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران سرفراز کو پک کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں