چین کے بعد امریکا میں بھی برڈ فلو سے انسانی موت کی تصدیق، ماہرین نے خبردار کر دیا

امریکی ریاست لوزیانا میں گزشتہ روز برڈ فلو سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے حکّام نے بتایا ہے کہ برڈ فلو کا شکار جس مریض کی موت واقع ہوئی ہے ان کی عمر 65 سال سے زائد ہے اور وہ دسمبر کے وسط سے اسپتال میں داخل تھے۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے اس کیس کو امریکا میں رپورٹ ہونے والا H5N1 وائرس کا پہلا سنگین کیس قرار دیا تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ اب بھی عام لوگوں کے برڈ فلو کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ نہیں ہے لیکن پرندوں، مرغیوں یا گائے وغیرہ کے قریب رہنے والے لوگ زیادہ خطرے میں ہیں۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ جس مریض کی برڈ فلو سے موت ہوئی وہ بھی پرندوں کے قریب رہنے کی وجہ سے H5N1 کا شکار ہوا لیکن اس مریض کے ذریعے کسی اور شخص میں آگے یہ انفیکشن منتقل نہیں ہوا اور نہ ہی ابھی تک اس طرح ایک شخص سے دوسرے شخص میں اس انفیکشن کی منتقلی کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

جانوروں کے بعد اب انسانوں کے بھی برڈ فلو کا شکار ہونے کی خبروں نے سائنس دانوں کو اس تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ انفیکشن زیادہ تیزی سے پھیلنے لگے اور مہلک وبائی مرض کی صورت اختیار کر لے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں