سٹیم فش اسٹیک بنانے کی ترکیب

1 مچھلی کے قتلے آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

4 ہری پیاز دو عدد

5 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

6 سرکہ ایک کھانے کا چمچ

7 سویا ساس دو کھانے کے چمچ

8 چینی آدھا چائے کا چمچ

9 پانی دو کھانے کے چمچ

10 ہرادھنیا حسب پسند

11 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب
1سویا ساس ،چینی اور پانی کو ملا کر رکھ لیں،ادرک ،ہرادھنیا اور ہری پیاز کو باریک کاٹ لیں۔

2مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر نمک چھڑک لیں اور پھیلے ہوئے پین میں پانی ابال کر اس میں سرکہ شامل کردیں۔

3پانی پر چھلنی رکھ کر اس پر مچھلی رکھیں اور اسے ڈھک دیں، آٹھ سے دس منٹ چھری سے چیک کریں(کہ اندر تک پک گئی ہے)۔چھلنی کو احتیاط سے پانی سے ہٹالیں اور مچھلی کوپلیٹر میں نکال لیں۔

4مچھلی پر تھوڑا سا ہرادھنیا اور ہری پیاز چھڑ ک دیں ۔پھر فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ادرک کو سنہرا فرائی کریں اور اس میں ہرادھنیا ،ہری پیاز،کالی مرچ اور سویا ساس کا مکسچر شامل کردیں۔

5دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں اور یہ گرم گرم ساس مچھلی پر ڈال دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں