افغانستان سے بائیکاٹ، انگلینڈ کا گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ سے گریز کرتے ہوئے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو ای سی بی اور اراکین کی آئی سی سی سے پیر کو میٹنگ شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے افغانستان کے خلاف پابندیوں اور ای سی بی افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نہ ہونے پر فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کرے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ای سی بی مطالبہ کرے گا کہ افغانستان ویمن ٹیم بننے تک رقم اکاؤنٹ میں رکھی جائے۔ ای سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے افغان ویمن ٹیم بنانے کی ڈیڈ لائن رکھنے کا بھی مطالبہ کرے گا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ رچرڈ گولڈ نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے کپتان جوز بٹلر سے بھی افغانستان کے معاملے پر گفتگو کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کا پریشر بڑھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے 160 سیاستدانوں نے ای سی بی کو افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کا خط لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں