ریت کے غسل سے درد کا علاج

آج کل لوگ خود کو خوبصورت‘ جوان اور صحت مند رکھنے کے لئے ہیلتھ شاپس پر جا کر طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں اور جسم پر نت نئی چیزیں ملتے ہیں۔مغربی سیاحوں نے اب اس سلسلے میں مراکش میں صحرائے سہارا کے خانہ بندوش قبائل کی ایک قدیم روایت کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔یہ خانہ بندوش صحرا میں ایک گڑھا کھودتے ہیں اور جسم پر لوشن مل کر اس میں لیٹ جاتے ہیں اور دن کی شدید گرمی میں کئی گھنٹے اس میں گزارتے ہیں تاکہ ان کا جسم پسینے سے بھر جائے۔
ان کے مطابق یہ طریقہ کار جوڑوں کے درد کا علاج ہے۔

ایک فرانسیسی سیاح نے بی بی سی کی نامہ نگار کو بتایا کہ ”میں یہ طریقہ کار آزمانا چاہتی ہوں کیونکہ یہ قدرتی علاج ہے۔خشک ہوا اور خشک ریت جسم کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔“مراکش میں تیس برس سے کام کرنے والی ایک ڈاکٹر کہتی ہیں کہ یہ نہ صرف جوڑوں کے درد میں مفید ہے بلکہ جدید زندگی کے دباؤ کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریت کے اس غسل اور علاج سے خون کی صفائی ہوتی ہے اور زیادہ پروٹین اور چینی کھانے سے جسم میں جو فاسد مادے پیدا ہوتے ہیں وہ صاف ہو جاتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ریت کا غسل ہر چند ماہ میں ایک دفعہ کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں