شدید دھند کے باعث لاہور آنے اور جانیوالی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

لاہور: شدید دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
ابوظہبی سے لاہور آنیوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 284 کو دھند کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ جدہ سے لاہور آنیوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 738 تاخیر کا شکار ہو گئی، شارجہ سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز 413 تاخیر کے باعث ہفتے کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
ابوظہبی سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز 431 مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکی جبکہ نجی ایئرلائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 417 تاخیر کا شکار ہو گئی ۔
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 341 تاخیر کا شکار یوئی جبکہ نجی ایئرلائن کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز بروقت اڑان نہ بھر سکی ، نجی ایئرلائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410 بھی مقرر وقت پر روانہ نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں