نئی دہلی: بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ کا جبری گمشدگیوں اور ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے باعث پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا، بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے معصوم شہریوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے پر حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ، دوسری جانب بھارت نے سزا کے ڈر سے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر دی ۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کی جانب سے شیخ حسینہ کے ویز ہ میں توسیع سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہوجاتا ہے، 1971سے لے کر شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے تک بنگلا دیش میں بھارتی مداخلت جاری رہی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں عوامی نقلاب کے نتیجے میں مودی کی کٹھ پتلی حسینہ واجد بھارت فرار ہوئی تھیں، بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی ظالمانہ پالیسیوں اور سیاست کا مکمل طور پر اختتام ہوا ، شیخ حسینہ پر قتل، کرپشن اور بدعنوانی کے 31 مقدمات ہیں، ان مقدمات میں قتل کے 26 جبکہ نسل کشی کے 4 مقدمات شامل ہیں ۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی غداری اور مسلم دشمنی کی واضح مثالیں موجود ہیں، 2014 میں شیخ حسینہ نے اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو محض جماعت اسلامی کا حصہ ہونے پر نظر بند کر دیا ، شیخ حسینہ نے اپنے دور اقتدار میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو جھوٹے اور من گھڑت دہشتگردی کے مقدمات میں پھانسیاں دیں ۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی نفرت میں اور مودی کے سائے تلے شیخ حسینہ نے اپنی ہی عوام پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا تھا ، حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر کے مودی سرکار آج بھی بنگلا دیشی عوام کو انصاف کے حصول سے محروم کر رہی ہے۔