اپوزیشن احتجاج کرے مگر ریڈ لائن کراس نہ کرے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کرے مگر ریڈ لائن کراس نہ کرے، سپیکر صاحب کوئی راستہ نکالیں کہ ایوان کو فعال کیا جائے۔ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاقِ معیشت پر دستخط کیے تھے، ہمارے رابطے اور اختلافات رہے مگر 90 کی دہائی کی تلخی کی طرف نہیں گئے، بلاول بھٹو کی باتوں سے کوئی اختلاف نہیں۔
می اسمبلی کے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کی قید کو بھی یاد کیا کریں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی قید میں رہے، آصف زرداری اور فریال تالپور کو بھی قید میں رکھا گیا، آصف زرداری 11 سال جیل میں رہے، ہمارے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے تھے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر سپیکر جاری کریں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ، اپوزیشن احتجاج کرے مگر ریڈ لائن کراس نہ کرے، سپیکر صاحب کوئی راستہ نکالیں کہ ایوان کو فعال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں