ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی پہلی فتح ، جاپان کو1-2 سے شکست

بیجنگ : ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
قومی ٹیم کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو ایک بار پھر سے برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کرسکی تھی، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کا سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں