خیبرپختونخواہ کے گورنر کا عہدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے اچھا ہے پکوڑے بیچیں

پشاور: حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے گورنر کا عہدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے اچھا ہے پکوڑے بیچیں، خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے بات چیت کے حوالے سے کیے گئے اعلان پر اپنا ردعمل دیا۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جب بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں؟ وزیر اعلٰی کہہ رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں، انہوں نے کہا افغانستان سے بات چیت کی تجویز دے رہا ہوں، حکومت افغانستان سے بات کیوں نہیں کر رہی؟ وفاقی حکومت سے مایوس ہو کر انہوں نے خود بات کرنے کا کہا۔

اگر آپ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو پھر وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ اور کیا کرے؟ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے۔
گورنر کا عہدہ لینا کا کوئی فائدہ نہیں، خیبرپختونخواہ کے گورنر کا عہدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے اچھا ہے پکوڑے بیچیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپورسے جمعرات کے روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت کے فروغ ، علاقائی امن و استحکام ، صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں