عمران خان نے کہا کہ لاہور میں بڑا جلسہ کرنا ہے احتجاج کی بجائے اس پر توجہ مرکوز کریں

عمران خان بڑے واضح ہیں کہ آئین قانون کو ملک میں بحال کردیں، ملک میں آئین قانون کی حکمرانی نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خوفزدہ ہوجائیں گے ، اب یہ نہیں ہوگا، قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرا دھمکاکرآئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آئینی ترمیم کرنے اور مستفید ہونے والوں کو کہیں گے یہ طریقہ درست نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ سب کی عمر بڑھا دی جائے، تاکہ آپ کہہ سکیں پارلیمان نے ترمیم کردی ، اب میں مزید تین سال ملازمت کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بڑے واضح ہیں وہ کہتے ہیں ہم آپ سے ایک مطالبہ کررہے ہیں کہ آئین قانون کو ملک میں بحال کردیں، ملک میں آئین قانون ناپید ہوچکا ہے، آئین قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے یہ سمجھتے ہیں ہم خوفزدہ ہوجائیں گے ، اب یہ نہیں ہوگا۔

آپ نے 9 مئی سے پہلے اور بعد میں بہت جبر کرلیا، 8 فروری کو الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، پھر عدالتوں کو استعمال کیا، برملا کہتے ہیں کہ چیف جسٹس نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، جبر کو آگے بڑھانے میں وہ معاون ثابت ہوئے۔
ہمارے انتخابی نشان اور ہماری تمام پٹیشنز کے ساتھ کیا ہوا؟اس سب کے باوجود ہم ختم نہیں ہورہے ہمارا وجود بڑھ رہا ہے ۔ جلسہ اس لئے منسوخ کیا کہ عمران خان نے لاہور جلسے پر توکہ مرکوز رکھیں۔ہم اس وقت احتجاجی عمل میں ہیں، ملک میں قانون آئین کی دھجیاں نہیں اڑنے دیں گے، جس طریقے سے دھمکا ڈرا کے آئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم ہو اور سب کی عمر بڑھا دی جائے، آئینی ترمیم کرنے اور بنیفشریز کو کہیں گے آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں ہے، یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ کہیں کہ پارلیمان نے ترمیم کردی ہے میں مزید تین سال ملازمت کروں گا، آپ کی آئینی ترمیم کیلئے کیا ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ۔
لوگوں کے ضمیر کو بھی جھنجوڑ رہے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کو اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا اور پوچھنا ہوگا کہ کسی کی بیٹی اغواء کیوں ہوئی؟ اس بنیاد پر چشم پوشی نہیں کرسکتے کہ آئینی ترمیم ہوگئی اور مجھے مدت ملازمت میں توسیع مل گئی ہے۔ ہم ڈر کرگھر میں نہیں بیٹھیں گے ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں