مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ،مجوزہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست میں استدعامجوزہ آئینی ترمیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دیا جائے، استدعا وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم سے روکا جائے
مجوزہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے، پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے، ،مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، عدالت پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹیمپرنگ نہیں کر سکتی، موقف ،درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں