ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے نیویارک جائیں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے باعث آئینی ترمیم کا معاملہ فی الحال مؤخر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی تک دوبارہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا تھا، کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔