صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اساکاوا کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مالی ضروریات کافی زیادہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تعاون بڑھانے پر زور دینا ہو گا،شدید موسمیاتی تبدیلیوں، 2022 کے تباہ کن سیلاب نے ملکی معیشت، زرعی شعبے، تعلیمی اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر گہرے اثرات مرتب کیے،صدر مملکت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو پاکستان کو درپیش اقتصادی اور موسمیاتی چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا، صدر مملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گلیشیر تیزی سے پگھل رہا ہے بعد ازاں انھوں نے 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کی مدد پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے تین سالوں میں پاکستان کو 2 بلین ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گاایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی اعتبار سے پائیدار اقدامات کے لیے بینک کی جانب سے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا بینک کے صدر نے پاکستان میں معاشی بحالی اور استحکام کے حالیہ اشاریوں کو بھی سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں