کسی نوزائیدہ بچے میں T4 لیول کی کمی اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس بچے میں تھائی رائیڈ ہارمونز کی کمی ہے۔اس کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن بچے میں تھائی رائیڈ غدود کی نشو و نما کا صحیح نہ ہو پانا اور ان کے افعال کا درست طرز پر کام نہ کرنا‘ دماغ کے حصوں میں (جس میں خاص ہارمونز پوشیدہ ہوتے ہیں) بے قاعدگی ہونا‘ جو تھائی رائیڈ غدود کو تھائی رائیڈ ہارمونز پیدا کرنے کا حکم دیتے ہیں یا پھر دورانِ حمل اگر ماں کچھ مخصوص ادویات لیتی ہے تو اس کا اثر بھی بچے کے تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال پر اثر انداز ہو کر خراب کر سکتا ہے۔
کسی بھی بچے میں لو تھائی رائیڈ ہارمونز (Hypothyroidism) بچے کی نشو و نما اور بڑھوتری پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔جس میں بچے کی ذہنی اور جسمانی دونوں ہی اقسام کی نشو و نما شامل ہیں۔
اکثر معاملات میں اگر ہائیپو تھائی رائیڈ ازم (Hypothyroidism) کا علاج نہ کیا جائے تو بچہ ذہنی طور پر مفلوج و معذور ہو سکتا ہے۔خون میں T4 کا لیول بچے کی عمر کے حساب سے مختلف ہو سکتا ہے۔
اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ بچے کی عمر کے حساب سے درست T4 لیول کا اندازہ لگایا جائے۔نوعیت کے اعتبار سے کچھ بچوں میں وقت کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی جاتی ہے (خاص طور پر ان بچوں میں جن کی مائیں دورانِ حمل کچھ مخصوص ادویات کا استعمال کرتی رہی ہیں) اس لئے اگر دورانِ حمل خواتین کو کھانسی کا شربت بھی لینا ہو تو اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ہائیپو تھائی رائیڈ ازم کے کچھ معاملات موروثی ہوتے ہیں جبکہ کچھ معاملات میں یہ مسئلہ بہرے پن کی وجہ سے ہوتا ہے۔