کیا آپ جانتے ہیں …لوبان کیا ہے؟

اکثر گھروں میں چھوٹے چھوٹے کنکرنما ٹکڑوں سے خوشبودار دھونی دی جاتی ہے جس کا مقصد جراثیم اور بلائوں کو دور بھگانا بیان کیا جاتا ہے۔اے لوبان کہا جاتا ہے جس کا استعمال اگر بتی بنانے میں بھی کیا جاتا ہے۔یہ چھوٹے خوشبودارکنکر دراصل پتھر نہیں۔لوبان ایک درخت کا گوند ہے جو آگ پر رکھنے سے خوشبو دیتا ہے۔یہ ایک درخت سے حاصل ہونے والا ’’ریزن‘‘ گوند ہےجو کہ بخور او ‘پرفیوم بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔لوبان کا درخت کانٹے دارہوتا ہےجس کی شکل لگ بھگ بلوط کے درخت کی طرح ہوتی ہے۔اس کے کانٹے اور پتے جب پک جاتے ہیں تو سرخ ہوجاتے ہیں ۔اس کی لکڑی ہلکی اورجلد ٹوٹنے والی ہوتی ہے۔اس کا پھل گول اور سرخ رنگ کو ہوتاہے۔اس کی رال دار گوند کو لوبان کہتے ہیں جودرخت کی چھال میں شگاف دینے سے حاصل ہوتی ہےاور ہوا لگنے سے جم جاتی ہے۔
اس کے دانے باہم مل کر آپس میں چسپاں ہوجاتے ہیں ۔اس کا رنگ باہر سے بھورا سرخی مائل یا زرد اور اندرسے دودھ کی طرح سفیدہوتاہے۔اسی کو لوبان کہا جاتا ہے جس کا استعمال صدیوں سے مذہبی رسومات میں اور مختلف ادویہ کی تیاری میں کیا جاتا ہے۔لوبان میں قدرتی کارٹیزون پایا جاتا ہے۔ اس وجہ سے یہ ٹینشن، دمہ اور کھانسی کے حوالے سے بہترین اینٹی بائیوٹک ہے۔اس کے علاوہ بھی ماہرین اس قدرتی جز سے بہت سے فائدے اٹھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں