لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالتی حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان کے بجائے اب کاہنہ میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی کو جاری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ 21 ستمبر 2024 کو لاہور رنگ روڈ میں کاہنہ کے مقام پر دوپہر دو بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
جلسے کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور جلسے کے دوران 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد میں کی گئی اپنی تقاریر پر عوامی طور پر معافی مانگیں گے۔