نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے ہیں، اس دوران 26کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ شہر اور دیگر علاقوں میں ڈینگی مچھر نے پنچے گاڑھ دیئے ہیں۔ ضلع بھر میں سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں سے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیںسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 26کنفرم کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 16 مریض اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیںان بڑھتے کیسز کے حوالے سے نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ قائم کردئے گئے ہیں، جبکہ ڈینگی کے متعدد مریض گھروں میں بھی قرنطین کر کے زیر علاج ہیں ، نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے ہیں، اس دوران 26کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال انٹی ڈینگی سپرے کا آغاز نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found