طلبہ کو ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا: مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ طلبہ کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔
مشعال ملک نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور قوم کا اثاثہ ہیں، ایونٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا اور ایونٹ میں ٹریک ریس، فٹ بال، ٹگ آف وار سمیت 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔
مشعال ملک نے کہا کہ میں ان بچوں میں بہت خوش ہوں اور کھیلوں کے میدان میں اپنا بچپن یاد آیا، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو سچ کر دکھایا، انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں