کوئٹہ: اسپتالوں میں بائیکاٹ، مریض رُل گئے

کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

اسپتال آئے ایک شخص کا کہنا ہے کہ مسلم باغ سے مریض لے کر آیا ہوں، بی ایم سی اسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں۔

مذکورہ شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں ہڑتال کی وجہ نجی اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں