مرچیں:فائدے اور نقصان

راجہ نوید:

ہری مرچ( فائدے)
ہری مرچ میں وٹامن اے، بی6، سی، آئرن، کاپر، پوٹاشیم، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، بیٹا کیروٹین اور کرپٹوکسینتھین جیسے عناصر ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہری مرچ کھائیں۔ اس میں وٹامن اے ہوتا ہے اس لیے اسے کھانے سے بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ ہری مرچیں کھانے سے دماغ میں اینڈورفن ہارمون کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ مرچ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کی گہری صفائی کرتے ہیں۔ فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔ ہری مرچوں میں غذائی ریشے ہوتے ہیں، یہ کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
نقصان
ہری مرچ پیٹ کے امراض کو بڑھا سکتی ہے۔صبح و شام ہری مرچیں کھانے سے معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ سے متعلق کئی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ اسہال کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جلد پر سرخی بھی ہو سکتی ہے۔
لال مرچ( فائدے)
لال مرچ میں موٹاپا کم کرنے کی خصوصیات اور capsaicin نامی الکلائڈ ہوتا ہے۔ اسے کھانے میں شامل کرنے سے جسم کا میٹابولزم بڑھتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ماہر غذائیت سے مشورہ کرنے کے بعد معتدل مقدار میںلال مرچیں اپنے ڈائٹ پلان میںشامل کر سکتے ہیں۔ لال مرچ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
نقصان
لال مرچ کازیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔یہ معدے اور السر کا سبب بن سکتی ہے۔خون میں حدت بڑھا سکتی ہے جس سےجلد پر دانے یا الرجی کی شکایت ہو سکتی ہیں۔

کالی مرچ( فائدے)
کالی مرچ میں کئی طرح کی ادویاتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔کالی مرچ میں ” پیپرین ” نامی ایک فعال عنصر ہوتا ہے جو اس کو خاص ذائقہ دیتا ہے۔کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔یہ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ معدے کی تیزابیت اور “قبض” کی شکایت کو دور کرتی ہے۔کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ آنتوں کو متاثر کرنے والی جرثومی امراض کے علاج میں مدد کرتی ہے۔
نقصان
کالی مرچ کی زیادتی معدے اور آنتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کو اپنے کھانوں میں کالی مرچ کی زیادتی سے بچنا چاہیے۔
سفید مرچ( فائدے)
کالی مرچ کا چھلکا اتار دیا جائےتو یہ سفید مرچ بن جاتی ہےسفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے مالا مال ہے۔ ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے اور دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔سفید مرچ میں کیپسائسن ہوتی ہے، جو جسم کی چربی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ہاضمے کی دشواریوں، دانتوں کے مسائل، بینائی اوروزن میں کمی، سر درد، نزلہ اور کھانسی کی شکایات کا ازالہ کرتی ہے۔ سفید مرچ خاص کر اُن افراد کے لیے بہت مفید ہے جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ کمزور ہوجاتی ہیں۔
نقصان
سفید مرچ کچھ مریضوں میں الرجک ردعمل کا سبب بن سکتی ہے۔ سفید مرچ کا ایک جزو پائپرائن ناک کے اسپرے کے طور پر استعمال ہونے پر دل کی تیز رفتار، متلی، سر درد، کھانسی، چھینک اور ناک بہنے کا سبب بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں