البسان تاوا ( بلقانی مٹن ڈش)

اجزا:
مٹن( ہڈی والا) 1 کلو گرام
مکھن 4 کھانے کے چمچ
تیل 2کھانے کے چمچ
پیاز(چھوٹی( 6 عدد
دہی آدھا کلو
انڈے کی زردی 2 عدد
میدہ 3 چوتھائی کپ
سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے مکھن اور تیل کو ایک پتیلے میں گرم کرلیں اور اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔ اس کے بعد پیاز ڈال دیں۔ 2 تا 3 منٹ پکانے کےبعداس میں گرم پانی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباً 1 گھنٹے تک گلنے کے لیے چھوڑ دیں ۔ دہی ،انڈے کی زردیاں ،میدہ اور ایک کپ پانی ایک پیالے میں ڈالیں ۔ گوشت جب گل جائے تو قدرے ٹھنڈا کر کے اس کی ہڈیاں الگ کر لیں ۔ اس گوشت اور کٹی ہوئی پیاز کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور اس پر سیاہ اور سرخ مرچ چھڑکنے کے بعد دہی کا آمیزہ ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر تقریباً 25 منٹ تک بیک کر لیں ۔ مزیدارالبسان توا تیار ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں