بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارت کے جیولن تھروور اولمپیئن نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر دیں۔

2 مرتبہ اولمپک میڈل جیتنے والے بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا نے ہیمانی مور کے ساتھ شادی کرلی۔

نیرج چوپڑا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔

نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کی تفصیلات کو مکمل طور پر راز میں رکھا تھا اور پہلی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

ایک تصویر میں نیرج کی والدہ کو ان پر دعائیں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی اہلیہ ہیمانی مور ہریانہ کے سونی پت سے تعلق رکھنے والی ٹینس پلیئر ہیں، جنہوں نے دہلی یونیورسٹی کے میرندا ہاؤس سے اپنی کالج کی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے امریکہ کی ساؤتھ ایسٹرن لوزیانا یونیورسٹی سے اسپورٹس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی اور فرینکلن پیرس یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔

ہیمانی مور اس وقت امریکی ریاست میسا چوسٹس میں ایمرسن کالج میں خواتین کی ٹینس ٹیم کی ٹیم مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نیرج چوپڑا کی شادی کی خبر پر سابق کرکٹر سریش رائنا اور اداکار گجرج راؤ سمیت کئی شخصیات نے مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں