ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں 371 گیندیں کروائی،جو کہ پاکستان کا سب سے کم گیندیں کروا کر میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے، دونوں اننگز میں پاکستانی سپنرز ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔
پہلی اننگ کے بعد آج ایک مرتبہ پھرساجد خان ویسٹ انڈیز ٹیم کے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا، آف سپنر ساجد خان کی بدولت پاکستان نے 12.5 اوورز میں ہی ویسٹ انڈیز کی چار وکٹیں صرف 37 رنز پر حاصل کرلیں۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان بولرز نے سب سے کم گیندیں کروانے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے فتح میں سب سے کم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں، 2003ء میں ملتان ہی میں بنگلا دیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، میچ میں ساجد خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔