اچھی اور بری بہووں کا تصور، سبینا فاروق ساتھی اداکاراوں پربرس پڑیں

کراچی : خوبرواورمنفرد لب و لہجے سے دلوں کو جیتنے والی پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ سبینا فاروق اچھی اور بری بہووں کا تصور پیش کرنے پر ساتھی اداکاراوں پر برس پڑیں۔
اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے بغیر کسی کانام لیےایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اس اسٹوری میں اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، کیوں کچھ مشہور سیلیبریٹیز صحیح اور غلط بہووں کے تصور پر الٹے سیدھے بیانات دیتی رہتی ہیں اور اپنے بے کار خیالات اور سوچ کو معاشرے میں نافذ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں؟
اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی دکھ نہیں ہورہا ہے کہ آپ سب کتنی قدامت پسند ہیں۔
اداکارہ نے افسوس کے ساتھ لکھا کہ ایک تو ہمارے معاشرے میں ویسے ہی فضول خواہشات اور مطالبات کی وجہ سے لڑکیاں گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور آپ اپنے بیانات سے اسے مزید ہوا دے رہی ہیں۔ ایسا نہ کریں اور تنگ نظری کو نہ پھیلائیں۔ اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں لوگوں کےذہنوں میں نہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں