شیشے کے پرانےبرتن،نیا استعمال

بنتِ مریم:

اگر خاتون خانہ سگھڑ ہو تو اس کےگھر کی کوئی چیز بے کار نہیں جاتی۔ہم سب کے کچن میں شیشے کے چند ایک برتن ایسے ضرور ہوتے ہیں جو کسی ٹوٹے ہوئے سیٹ کا بچا کچا حصہ ہوتے ہیں۔مثلاً گلاس سیٹ کے چند گلاس ٹوٹ گئے اور چند یونہی پڑے رہ گئے یا شیشے کے کسٹرڈ سیٹ کی پیالیاں ٹوٹ گئیں اور پیالہ بچ گیا۔شیشے کی کیتلی میں کریک آگیا یا خوبصورت جار کے ڈھکن خراب ہو گئے۔یوں یہ برتن استعمال میں نہیں آتے اوریونہی پڑے رہتے ہیں ۔ آج کے آرٹیکل میں، ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے پرانے متروکہ شیشے کے برتنوں کو کیسے دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔
پین اور برش آرگنائزر
پرانے خوبصورت گلاس یا جار کو آپ بطور پین سٹینڈ یا میک برش آرگنائزر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اسے تھوڑا سجائیے یا کسی پرانے ڈھکن کو گولڈن رنگ میں رنگ کر اس پر گلاس کا پیندا چپکا کر سٹینڈ بنائیں ،گلاس پر آپ گلاس پینٹ کی مدد سے آرٹ ورک کر سکتے ہیں یا رسی کی ڈوری،پرانی چوڑیوںیا فیری لائٹس سے بھی سجاوٹ کر سکتے ہیں۔ یا پھرسادہ گلاسیا جار میں دلکش موتی بھر کر اس میں برش اور پین وغیرہ پھنسا کر رکھ سکتے ہیں۔
فش ایکوریم
اگر آپ کے پاس شیشے کا پیالہ یا بڑاجار بے کار پڑا ہےیا آپ کی شیشے کی کیتلی اب کارآمد نہیں رہی تو آپ اس کی مدد سے چھوٹا ایکویریم بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں چھوٹی موٹی ریت یا باریک بجری بھرئیے ،چند ایک سیپیاں یا بڑے موتی،پلاسٹک کے پھول ،پودے رکھیں اور اس میں پانی اور 1،2 چھوٹی چھوٹی مچھلیاں ڈال کر کسی بھی کارنر ٹیبل پر سجا دیں۔یاد رہے کہ مچھلی کو بروقت غذا دینا،کمرے کا درجہ حرارت مدنظر رکھنا اور پانی کو وقت پر بدلنا ضروری ہے۔اگر اتنا تردد نہ کر سکیں تو پھر آرٹیفیشل مچھلیوں یا سی کریچرزسے سجاوٹ کر سکتے ہیں۔

SONY DSC

کینڈل سٹینڈ
موم بتی رکھنے کے لیے آپ شیشے کی پیالیاں،پرانے گلاس ،جار ،پلیٹ کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ گلاس میں سادہ موم بھر کر بھی یہ کام کر سکتے ہیں اور ڈرائی ارینجمنٹس کے ساتھ بھی سجاوٹی موم بتیاں تیار کی جا سکتی ہیں۔

پلانٹ پوٹس
پرانے جار،بوتلیں یا شیشے کے گہرے برتنوں میں آپ چھوٹا سا کچن گارڈن تخلیق کر سکتے ہیں۔انہیں آپ یوں بھی شیلف ،کھڑکیوں پر رکھ سکتے ہیں اور ڈوری سے لٹکا کر ہینگنگ گارڈن بھی بنا سکتے ہیں۔

جگنو کے جار
پرانے جار میں فیری لائٹس بھرئیے اور ان کی تار کو ڈھکن میں سے سوراخ کر کے نکال لیں اور کسی سوئچ بورڈ کے پاس رکھے میز یا سلیب پر رکھ کر رات میں جگنوئوں کے جادوئی جار کی خوبصورتی سے اپنے کمرے کو چار چاند لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں