قومی کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں جو کہ ٹیم کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ قومی کرکٹر حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیاہے اور وہ تین دن بعد بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیں گے ، کرکٹر کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا ۔

ڈاکٹروں نے حسیب اللہ خان کو بیٹنگ پریکٹس کی اجازت دیدی ہے ، حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کی فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسیب اللہ خان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے تھے، حسیب اللہ خان کا نام چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے ان میں حسیب اللہ بھی شامل ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں حتمی سکواڈ کا حصہ بھی بنایا جا سکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں