مصنوعی گیس سونگھنے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے سانس میں گیس کو جسم میں لینا الزائمرز بیماری سے لڑنے کا ایک نیا طریقہ ہوسکتا ہے۔

سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ سانس میں زینن کا لیا جانا دماغی صحت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہےجو ممکنہ طور پر فی الحال ناقابلِ علاج مرض سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔زینن ایک انتہائی مہنگی گیس جس کا نہ کوئی رنگ ہوتا ہے نہ ہی کوئی مہک۔ یہ عموماً راکٹ کو اوپر دھکیلنے والی گیس یا اینستھیزیا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے والے کوہ پیماؤں کے مدد گار آلے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں اس کی الزائمرز کے علاج کی صلاحیت کو دیکھا گیا۔چوہوں پر کی جانے والی ابتدائی تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے کہا کہ نتائج اتنے حوصلہ افزاہیں کہ وہ آئندہ چند مہینوں میں یہ آزمائش انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں